میوزک کنسرٹ میں لڑکے کے نازیبا اشاروں پر آئمہ بیگ برہم

کنسرٹ میں نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے کو آئمہ بیگ نے ویسا ہی اشارہ کردیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی

گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز (پی جی سی) کے کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران پرفارمنس کی تھی، جہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں مختلف گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا جب کہ کنسرٹ میں بھاری تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں دکھائی دیتی ہیں۔

اسی میوزک کنسرٹ میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے جانے پر آئمہ بیگ کے برہم ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں آئمہ بیگ نامناسب اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ نازیبا اشارے کرنے والے شخص کو ’گندا کیڑا‘ قرار دیتی ہیں، جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ مذکورہ شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں آئمہ بیگ کو کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی لاہوری ہیں، وہ ایسے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ہیں، ساتھ ہی انہوں نےاشارے کرنے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے، ویسا ہی نامناسب اشارہ کرکے نامعلوم شخص کو جھاڑ بھی پلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے