مہرالنساء حیدر- ارطغرل ڈرامے کی کا میابی

تحریر:مہرالنساء حیدر
عنوان:محبت
الفاظ کی تعداد:100

"ارطغرل ڈرامے کی کا میابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہمیں اپنے اسلاف سے کتنی محبت ہے۔ ”
اس نے موبائیل پر انگلی پھیرتے ہوئے کہا۔
"اس سے محبت کا اندازہ کیسے لگایا جاسکتا ہے؟”ابا نے اخبار کا صفحہ پلٹا۔
"دیکھیں نا ابا! فیسبک، انسٹاگرام ،ٹوئٹر ہر جگہ اس کے چرچے ہیں۔۔لوگ ان ایکٹرز کو فولو کرتے ہیں۔ان کے لباس اور انداز اپناتے ہیں۔محبوب کی پیروی۔!کیا یہ رسمِ محبت نہیں؟”میں نے کہا۔
ابا نے جواب دیا:”بات سمجھ میں نہیں آئی!اس قوم کو محبت تاریخ کے کرداروں سے ہے۔یا ڈرامے کے اداکاروں سے۔۔؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے