شرمین چنائے کے لیے ایک اور اعلیٰ اعزاز

برطانوی ادارے دی پیپلز پورٹ فولیو کا معروف ایوارڈ پاکستانی ڈائریکٹر کے نام

دو مرتبہ کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کو انسانی حقوق کے برطانوی ادارے ‘دی پیپلز پورٹ فولیو’ نے "ایک متاثر کن قائد، جرات مند اور انسانیت کے لیے درد مندی کے جذبات رکھنے والی شخصیت ” قرار دیا ہے۔

یہ ادارہ معروف برطانوی پورٹریٹ اور دستاویزی فوٹوگرافر پلاٹون نے بنایا تھا، جو ایک ایسا بصری انداز تشکیل دینا چاہتا ہے جو رکاوٹوں کو توڑتا، امتیازات سے لڑتا اور دنیا میں انسانی حقوق کی حمایت کے لیے عوام کی توجہ حاصل کرتا ہے۔

یہ ادارہ اپنے مستقبل کے کاموں اور منصوبوں میں مدد کے لیے ہر سال ایک تقریب کا انعقاد کرتا ہے۔ اس تقریب کی سب سے خاص بات ہوتی ہے انسانی حقوق کے ایک محافظ کا اعلان، جس کو اپنے غیر معمولی قائدانہ کام کی وجہ سے اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ اس سال یہ ایوارڈ شرمین کو دیا جا رہا ہے، پاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے فلمیں بنانے پر۔

یہ بھی پڑھیں: شرمین عبید نے خواتین فلم سازوں کے لیے نیا منصوبہ شروع کر دیا

اس سے پہلے نوبیل امن انعام یافتہ ڈاکٹر ڈینس میک ویگے اور لونی جی بنچ III، سیکریٹری اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

پیپلز پورٹ فولیو کی سالانہ تقریب 8 دسمبر کو منعقد ہوگی، جس میں شرمین اور ان کی کامیابیوں کا ذکر کیا جائے گا اور ساتھ ہی ان کی زندگی پر بنائی گئی ایک شارٹ فلم بھی پیش کی جائے گی۔

اس تقریب کا مقصد دنیا بھر کے انسانی حقوق کے عالمی رہنماؤں کی آوازوں کو تقویت دینا اور انہیں ایسے وسائل فراہم کرنا ہے جن کے اثرات 2021ء اور اس سے بھی آگے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے