بھارت میں برطانوی خاتون سفارت کار جنسی ہراسگی کا شکار

‏60 سالہ سفارت کار نے رواں سال فروری میں ہی چندی گڑھ میں تعینات ہوئی تھیں

چندی گڑھ، بھارت میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی ایک خاتون سفارت کار کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے جبکہ وہ ٹینس کھیلنے کے لیے جا رہی تھیں۔

خبروں کے مطابق 60 سالہ سفارت کار جنہوں نے رواں سال فروری میں عہدہ سنبھالا تھا، پولیس کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ چندی گڑھ لان ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب جاتے ہوئے صبح ساڑھے 6 بجے پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ "میں گھروں کے سامنے سے گزر رہی تھی جب ایک موٹر سائیکل میرے پیچھے آئی، جس پر سوار شخص نے اپنے ہاتھ سے مجھے پیچھے زور سے مارا۔ میں اس پر چلائی اور اس کے پیچھے بھاگی لیکن وہ نکل گیا۔”

یہ بھی پڑھیں: بھارت، 15 سالہ لڑکی کے ساتھ 33 مرتبہ گینگ ریپ، 29 ملزمان گرفتار

چندی گڑھ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ پرچا کاٹا گیا ہے اور پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

لیکن ساتھ ہی پولیس نے ایک بڑی غلطی یہ کی ہے کہ سفارت کار خاتون کا نام اور دیگر ذاتی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔ پولیس نے درج کی گئی ایف آئی آر کا عکس اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا تھا کہ جس پر خاتون کا نام، فون نمبر، پتہ اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے