اداکارہ دردانہ بٹ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ دو ہفتوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ دردانہ بٹ نے ڈراماسیریل ’’آنگن ٹیڑھا‘‘ میں ’’ہمشیرہ‘‘ کا لازوال کردار نبھایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’’سلسلے‘‘، ’’تنہائیاں‘‘ اور ’’انتظار‘‘ جیسے ڈراموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کیے۔ مشہور مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی میں بھی ان کی پرفارمنس یادگار رہی۔
دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کینیئرڈ کالج سے اپنی تعلیم حاصل کی۔ بعد میں وہ یونیورسٹی آف ٹولیڈو چلی گئیں جہاں انہوں نے اوہائیو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اداکاری کا آغاز کیا۔ انھوں نے تھیٹر میں بھی کام کیا۔ جہاں ایک ہدایت کار نے انہیں مزاحیہ ڈرامے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے اس کردار کو قبول کر لیا اور اس کے بعد پی ٹی وی پر بہت سارے ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔
دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر کی تصدیق اداکار خالد ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے لکھا ، ” عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی دردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں”۔
شعیب اخترنے اپنی ٹویٹ میں ان کے مشہور ڈراموں کو یاد کرتے ہوئے ان کی تعلیم کے میدان میں خدمات کو بھی یاد کیا۔
Legendary artist Durdana Butt sahiba breathed her last today. She has been a a part of PTV classics like Aangan Teirha, Tanhaiyan, Fifty Fifty & many more.
Also gave her contribution in the field of Education for several decades.انا للہ وانا الیہ راجعون pic.twitter.com/OYrZne6nrn
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 12, 2021
دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر فینز اور شوبز سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے۔ ان کی وفات تفریحی صنعت کے لیے بڑا نقصان ہے۔
جواب دیں