پاکستانی نژاد خاتون برطانوی بحریہ کی پہلی مسلمان خاتون کپتان بن گئیں

بہاولپور میں پیدا ہونے والی دردانہ انصاری 16 سال کی عمر میں برطانیہ آئی تھیں

پاکستانی نژاد دردانہ انصاری برطانوی بحریہ کی پہلی مسلمان اور پاکستانی خاتون کپتان بن گئی ہیں۔

برطانوی بحریہ میں کپتان بہت سینئرعہدہ ہوتا ہے، جو کمانڈر سے اوپر اورکموڈور سے نیچے ہوتا ہے۔ اسے برطانوی فوج کے کرنل اور فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے برابر سمجھا جاتا ہے۔

بہاولپور میں پیدا ہونے والی دردانہ انصاری 16 سال کی عمر میں پاکستان سے برطانیہ آئی تھیں۔ انہوں نے برک بیک یونیورسٹی سے صحافت اور ابلاغ میں ڈگری حاصل کی۔ تعلیم کے دوران ہی خدمت خلق کے مختلف منصوبوں کا حصہ بنیں۔ وہ ایک کاروباری منتظم اور سماجی کارکن رہی ہیں جو خواتین کے حقوق اور انہیں خود مختار بنانے کے لیےکام کرتی ہیں۔

2012ء میں انہیں مسلم خواتین کی بہتری کے لیے مختلف پروگراموں پر کام کرنے پر آرڈر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز دیا گیا۔

دردانہ انصاری معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی خالہ ہیں، جنہوں نےاسے خاندان کے لیے فخریہ لمحہ قرار دیا ہے۔

 

One Ping

  1. Pingback: خاتون نے امریکی بحریہ کی مشکل ترین کمانڈو ٹریننگ مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی - دی بلائنڈ سائڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے