خاتون کی نازیبا تصاویر گلیوں میں چسپاں

خواتین کو نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے

اسلام آباد میں خاتون کی نازیبا تصاویر بناکر حراساں کرنے کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔ دو ملزمان کی جانب سے خاتون کی نازیبا تصاویر گلیوں میں چسپاں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون تھری کی رہائشی خاتون نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے تھانے میں درخواست جمع کرادی۔

مدعیہ کے مطابق ملزمان نے اس کی غیراخلاقی تصاویر بنارکھی ہیں۔ اور وہ تصاویر اس کے رشتہ داروں اور ہمسایوں کو بذریعہ ڈاک بھجوا رہے ہیں۔ جبکہ نازیبا تصاویر گلی کی دیواروں پر بھی چسپاں کرتے ہیں۔ ملزمان غیراخلاقی تصاویر کی بناء پر غیر اخلاقی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اس سے قبل عثمان مرزا کیس میں بھی ایک جوڑے کو اسلام آباد میں برہنہ ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کا معاملہ زیرگردش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے