ماہرہ خان کا پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے قومی ویمنز فٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے، جن کا مطالبہ ہے کہ "کھیل کو عزت دیں، کھلاڑیوں کو عزت دیں۔”

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو اس وقت عالمی پابندی کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے لاہور میں پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا گیا تھا، جس کے بعد فٹ بال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) نے نارملائزیشن کمیٹی قائم کر دی ہے اور پاکستان پر پابندی کی تلوار لٹک گئی ہے۔ کمیٹی نے کراچی میں جاری ویمنز چیمپئن شپ بھی منسوخ کر دی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کئی شائقین پاکستان میں فٹ بال کے مستقبل کے حوالے سے خدشات ظاہر کر رہے ہیں اور انہوں نے اسے قومی فٹ بال کے لیے ایک "سیاہ دن” قرار دے رہے ہیں۔

ماہرہ خان عرصے سے خواتین فٹ بالرز کی حمایت کرتی آئی ہیں۔ انہوں نے قومی ویمنز فٹ بال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان کی ایک وڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا "کھیل کو عزت دیں، کھلاڑیوں کو عزت دیں۔”

پاکستان میں مرد اور خواتین دونوں ٹیموں کے اراکین نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ قومی فیڈریشن کے ساتھ اب ان کے کیریئر پر داؤ پر لگ گئے ہیں۔

ماہرہ نے جو وڈیو شیئر کی ہے اس میں حاجرہ خان کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں ہم ڈٹ کر اور مل کر کھڑے ہیں۔ اب خاموش نہیں رہیں گے۔ اس وقت پابندی کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ہم پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔ ہم نے سالہا سال تک محنت کی ہے اور اس وقت سخت مایوسی کے عالم میں ہیں۔

One Ping

  1. Pingback: ماہرہ خان پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کا کردار ادا کریں گی - دی بلائنڈ سائڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے