ٹینس لیجنڈ بلی جین کنگ کے لیے محمد علی لیگیسی ایوارڈ

‏بلی جین 39 گرینڈ سلیم جیتنے والی عظیم کھلاڑی ہیں

ٹینس کی لیجنڈ کھلاڑی بلی جین کو 2021ء کے لیے اسپورٹس السٹریٹڈ کا محمد علی لیگیسی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

‏39 گرینڈ سلیم جیتنے والی کھلاڑی کو اسپورٹس السٹریٹڈ ایوارڈز میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز 2015ء میں محمد علی سے موسوم کیا گيا تھا اور ان موجودہ یا سابق کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جو دنیا کو بدلنے کے لیے اسپورٹس مین شپ، قیادت اور انسان دوستی  کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ماضی میں اسپورٹس مین لیگیسی ایوارڈ کہلانے والا یہ اعزاز 2008ء میں پہلی بار دیا گیا اور اس کے بعد 2014ء تک کسی کو نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال نوبیل انعام جیتنے والوں میں صرف ایک خاتون شامل

بلی جین کنگ 2008ء میں جیتنے والی یونیس شرائیوَر کے بعد یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ ماضی میں یہ اعزاز لیبرون جیمز (2020ء)، کولن کیپرنک (2017ء اور میجک جانسن (2014ء) حاصل کر چکے ہیں۔

بلی جین کنگ نے 1973ء میں ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن بنانے مین مدد دی۔ ڈبلیو ٹی اے ٹینس میں خواتین اور مردوں کی برابری کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے اور 29 ممالک میں 55 ٹورنامنٹ چلا رہی ہے اور 2019ء میں اس کی جانب سے دی جانے والی کُل انعامی رقم 179 ملین ڈالرز تھی۔ بلی جین نے بعد ازاں ویمنز اسپورٹس فاؤنڈیشن، ورلڈ ٹیم ٹینس اور بلی جین کنگ لیڈرشپ انیشی ایٹو بھی بنائی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے