صنفی مساوات، دلہن کی شیروانی اور پگڑی پہنے گھوڑے پر آمد

دلہن 'بندوری' کی رسم ادا کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار ہو کر پہنچی

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک بارات کے شرکا نے پہلی بار یہ انوکھا منظر دیکھا کہ دلہن ‘بندوری’ کی رسم ادا کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار ہو کر پہنچی ہے۔

یہ واقعہ ضلع سکار کے گاؤں رنولی میں پیش آیا کہ جہاں کریتکا سینی نامی دلہن بندوری کی رسم کے لیے اس طرح آئی جیسے عموماً دلہا آتے ہیں اور یہ سب اس لیے کیا تاکہ صنفی مساوات کا پیغام دے سکیں۔ اس موقع پر کریتکا نے جو شیروانی پہن رکھی تھی، وہ انہوں نے خود سی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی کم از کم عمر 21 سال کی جائے، بھارتی لڑکیوں کا مطالبہ

دلہن کے والد مہاویر سینی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش بیٹوں کی طرح کی ہے اور ہمیشہ سے یہی چاہتے تھے کہ وہ اپنی شادی پر یہ سب کریں۔ انہوں نے بتایا کہ دلہا نے منگنی کے موقع پر ایک لاکھ روپے ‘شگن’ بھی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

دلہا منیش سینی اکاؤنٹنٹ ہیں جبکہ کریتکا نے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اپنے خاندان کی سب سے کم عمر کریتکا کے تین بہنیں اور دو بھائی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے