آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن ہے، جس کا مقصد خواتین کو ریپ، گھریلو اور ہر قسم کے تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور اقدامات اٹھانا ہے۔
25 نومبر کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کا دن قرار دینے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے 7 فروری 2000ء کو کیا تھا۔ اس تاریخ کے انتخاب کی وجہ 1960ء میں اس روز ڈومینکن جمہوریہ میں آمر رافیل تروئیلو کی جانب سے تین سیاسی کارکنان میرابل سسٹرز کا قتل تھا۔ 1981ء سے لاطینی امریکا اور کیریبیئن جزائر میں حقوقِ نسواں کی تحاریک 25 نومبر کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کا دن مناتی تھیں، جسے 2000ء میں اقوام متحدہ نے تسلیم کیا اور عالمی دن قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن
اس دن کے ساتھ ہی ہر سال 16 روزہ تحریک کا آغاز بھی ہوتا ہے جو 10 دسمبر کو عالمی یومِ انسانی حقوق تک جاری رہتی ہے۔
اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر سال ‘وائٹ ربن’ پہنی جاتی ہے، جو دراصل لندن میں قائم ایک تحریک وائن ربن کیمپین نے متعارف کروائی تھی۔ اس کا ہدف خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے مردوں میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ اب یہ تحریک تقریباً 60 ممالک میں کام کر رہی ہے، جس کا مقصد صنفی مساوات کا فروغ ہے۔
جواب دیں