خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی برطانوی ادارے کے ساتھ کام کرے گی

یونیورسٹی کے 12 لاکھ طلبہ میں سے 57 فیصد خواتین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ایک برطانوی غیر سرکاری انجمن (این جی او) نے پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے تعاون کا آغاز کیا ہے۔

اس سلسلے میں ACTED UKAID کے کنٹری ڈائریکٹر ولیم وان شریڈر نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ڈی جی آر ایس انعام اللہ شیخ سے ملاقات کی۔ جنہوں نے مہمان کو آگاہ کیا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کس طرح پاکستان میں بڑے پیمانے پر تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیم کی کمی، پاکستانی خواتین کی حالتِ زار کا بنیادی سبب

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی خواتین اعلیٰ تعلیم کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو ترجیح دیتی ہیں، جس کی وجہ وہ معیاری تعلیمی خدمات ہیں جو جو ملک کے کونے کھدرے میں دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی کے 12 لاکھ طلبہ میں سے 57 فیصد خواتین ہیں،  جو اس ادارے کے حوالے سے ان کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔

یو کے ایڈ برطانوی حکومت سے براہ راست عطیات پاتا ہے، جو ترقی پذیر ممالک میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اس وقت ضلع کشمور اور جیکب آباد میں  جاری یو کے ایڈ کے منصوبوں میں شمولیت کا ارادہ رکھتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے