ایڈرین شیلی ایک اداکارہ، ایک ڈائریکٹر، ایک ماں، ایک بیوی اور ایک دوست تھیں جن کی زندگی یکم نومبر 2006ء کو اچانک ایک وحشت ناک انداز میں ختم ہو کر دی گئی۔ ایک 19 سالہ مزدور ڈیگو پلکو اُن کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا اور جب شیلی کو پتہ چل گیا تو اُس نے ان کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور یہی نہیں بلکہ اس قتل کو خود کشی دِکھانے کے لیے اُن کی لاش غسل خانے میں لٹکا دی تھی۔
یہ شیلی کے قتل کی وہ بھیانک تفصیلات ہیں جن کو ایک نئی دستاویزی فلم ایڈرین (Adrienne) میں بلا جھجک پیش کیا گیا ہے۔ یکم دسمبر کو ایچ بی او پر نشر کی جائے گی البتہ 14 نومبر کو DOC NYC فیسٹیول میں اسے نمائش کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔
اس کے لیے ہدایات شیلی کے شوہر اینڈی اوسٹروئی نے دی گئیں۔ جہاں یہ فلم شیلی کی زندگی کے آخری ہولناک دن کا ذکر کرتی ہے، وہیں اس میں ان کی زندگی کے روشن پہلوؤں کی عکاسی بھی پیش کی گئی ہے اور اُن کی بے وقت موت کا غم بھی ظاہر ہے۔
اپنی سابقہ اہلیہ کی داستان بیان کرنے کے لیے اوسٹروئی نے اپنی آواز کا خود استعمال کیا ہے، جس سے فلم کو ایک نیا رخ ملتا ہے۔ ان میں ایک سب سے مقبول چہرہ ایک ابھرتی ہوئی اسٹار کا تھا کیونکہ وہ ہال ہارٹلی کی فلم The Unbelievable Truth and Trust سے کافی معروف ہو گئی تھیں۔ یہ کردار ان کی اپنی زندہ دل شخصیت اور ثابت قدمی کو بھی ظاہر کرتا ہے کیونکہ انہوں نے 5.2 فٹ کے قد کے باوجود اس کردار کو بخوبی ادا کیا۔ فلمی دنیا میں عموماً اتنا قد رکھنے والی اداکاراؤں کو خاص کرداروں تک ہی محدود رکھا جاتا ہے۔
پھر شیلی محض اداکاری تک محدود نہیں رہیں بلکہ جلد ہی کیمرے کے پیچھے بھی آ گئیں، 2007ء کی فلم Waitress اُن کی موت کے بعد سن ڈانس فیسٹیول میں کافی مقبول ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو، خواتین کے قتل کی شرح ریکارڈ بلندیوں پر
Adrienne میں دستاویزی فلم میں شیلی کی فلموں اور مختصر فلموں کی پس پردہ فوٹیج بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ اسٹیج پر ان کی تصاویر، 90ء کی دہائی میں ان کے انٹرویوز کی جھلکیاں اور ان کی گھر میں بنائی گئی ایسی وڈیوز بھی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔ یوں Adrienne شیلی کے ہر پیشہ ورانہ منصوبے کے لمحات سامنے لاتی ہے اور ساتھ ساتھ اپنی بیٹی سوفی کے حوالے سے ان کے احساسات بھی بیان کرتی ہے، جو ان کی موت کے وقت صرف تین سال کی تھی۔
فلم میں اوسٹروئی کے جیل میں پلکو سے ملاقات کے مناظر بھی شامل ہیں جس میں پلکو بتاتا ہے کہ وہ پیشہ ور چور تھا کیونکہ وہ قرضوں میں جکڑا ہوا تھا۔ اس دن جب چوری کے دوران شیلی نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو کال کرنے کی کوشش کی تو اس نے قتل کر دیا۔ پلکو ایک غیر قانونی تارک وطن تھا اور اس کا تعلق دراصل جنوبی امریکا کے ملک ایکویڈور سے تھا۔
جواب دیں