خاتون کرکٹر کی مدد کے لیے کپتان بابر اعظم میدان میں

بسمہ امجد ایک ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک خاتون کرکٹر بسمہ امجد کی مدد کے لیے میدان میں آ گئے ہیں جو چند روز قبل کراچی میں ایک پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ ان کے صاحبزادے کے اُس میچ کی فیس بسمہ کے علاج پر خرچ کرے جو انہیں بھارت کے خلاف حالیہ مقابلے پر حاصل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ

"میں نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو کہا ہے کہ وہ قومی کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کے لیے فوری انتظامات کریں۔ پاکستان کے قومی نشان کی حامل وردی پہننے والا ہر شخص مشکل صورت حال میں مدد کا حقدار ہے۔”

بسمہ کراچی میں ایک پریکٹس سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئی تھیں۔ بورڈ کے مطابق وہ سندھ ریجنل اکیڈمی کے ویمنز ٹریننگ کیمپ کے دوران زخمی ہوئی تھیں۔ انہیں فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد بورڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وہ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ان کی صحت اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے