ملائیشیا، قومی بجٹ میں خواتین کے لیے خصوصی فنڈز

کینسر کی زد پر موجود خواتین کو ٹیسٹ میں سبسڈی دینے کا بھی اعلان

ملائیشیا کی حکومت وفاقی پولیس میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے خصوصی ڈویژن کو با اختیار بنانے کے لیے 13 ملین رنگیٹ دے گا۔

وزیر خزانہ ظفر عبد العزیز نے 2022ء کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت اس خصوصی ڈویژن میں 100 نئی تقرریاں کی جائیں گی۔ "اس کے علاوہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی مہمات بھی چلائی جائیں گی۔”

انہوں نے کہا کہ "گھریلو تشدد کا نشانہ بننے  والی خواتین کے تحفظ کے لیے حکومت لوکل سوشل سپورٹ سینٹرز بنائے گی اور غیر سرکاری انجمنوں کے ساتھ مل کر بھی کام کیا جائے گا تاکہ ایسی خواتین کے لیے دارالامانوں کی تعداد بڑھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا، گھریلو تشدد کی شکار 826 خواتین کی مدد کی گئی

ظفر عبد العزیز نے کہا کہ حکومت نیشنل پاپولیشن اینڈ فیملی ڈیولپمنٹ بورڈ کے ذریعے محکمہ جیل خانہ جات کے ساتھ مل کر خواتین کی حفظانِ صحت کے لیے مفت کٹس تقسیم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ "تقریباً 1،30،000 ایسی لڑکیوں کو کٹس دی جائیں گی جو غربت کی وجہ سے سینیٹری پیڈز جیسی بنیادی ترین چیزیں نہیں خرید سکتیں۔”

انہوں نے کہا کہ "این جی اوز کے تعاون سے تولیدی صحت (ری پروڈکٹِو ہیلتھ) کی مہمات اور تعلیم بھی اسکولوں میں جاری رہے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ میموگرام ٹیسٹ اور رحم کے کینسر کی اسکریننگ کے لیے ٹیسٹ پر سبسڈی دینے کے لیے محکمہ صحت کو 11 ملین رنگیٹ فراہم کیے جائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے