ملائیشیا، گھریلو تشدد کی شکار 826 خواتین کی مدد کی گئی

تیار کردہ خصوصی اسکواڈ کا مقصد جرائم کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے نفسیاتی اور مشاورتی سرگرمیوں کرنا ہے

ملائیشیا میں رواں سال اب تک گھریلو تشدد کی شکار 826 خواتین نے ویمن اینٹی کرائم (WAJA) اسکواڈ سے رابطہ کیا اور ان کی مدد کی گئی۔

WAJA اسکواڈ محکمہ ترقی نسواں کا ادارہ ہے اور اس کا مقصد جرائم کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے نفسیاتی اور مشاورتی سرگرمیوں کے ذریعے مقامی آبادی کو با اختیار بنانا ہے۔

وزیر برائے خواتین و خاندان رینا محمد ہارون کا کہنا ہے کہ WAJA اسکواڈ کے تحت رضاکاروں نے 4,571 افراد پر اثر انداز ہونے والے 321 کیس نمٹانے میں مدد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمت پیشہ خواتین کو گھریلو تشدد کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے

انہوں نے کہا کہ "WAJA اسکواڈ کا کردار، خاص طور پر وبا کے دوران، بہت سیر حاصل رہا جس نے انتہائی ضروری مدد فراہم کی۔”

اس وقت WAJA اسکواڈ کے 35,823 اراکین ہیں جن کی تربیت ہو چکی ہے، ان میں سے 862 مرد ہیں۔

رینا نے کہا کہ ” WAJA اسکواڈ میں مردوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ خواتین پر تشدد کا معاملہ دونوں صنفوں کی یکساں ذمہ داری ہے۔”

 

2 Pings & Trackbacks

  1. Pingback: ملائیشیا، قومی بجٹ میں خواتین کے لیے خصوصی فنڈز - دی بلائنڈ سائڈ

  2. Pingback: ملائیشیا میں تقریباً نصف مردوں کی سوچ: ریپ کی وجہ عورت خود، گھریلو تشدد معمول کا حصہ - دی بلائنڈ سائڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے