پنجاب کے ضلع گجرات کے قصبے کنجاہ میں تین بچوں کی ماں کو تیزاب پھینک کر زخمی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ افشاں مشتاق کنجاہ کے علاقے کچا کھوہ میں اپنے گھر میں موجود تھیں جب ایک نامعلوم شخص ان کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔ خاتون کے شوہر کا کچھ عرصے قبل انتقال ہو گیا تھا اور وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور ان کی دونوں آنکھیں محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیزاب گردی کے بڑھتے واقعات
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک مرتبہ پھر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں اور کسی اچھے رشتے کی تلاش میں تھیں۔
کنجاہ پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 اور 336 ب کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوسری جانب کنجاہ پولیس نے ایک 65 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ بھی حل کر لیا ہے۔ 65 سالہ عفت بی بی کی لاش 28 ستمبر کو اپنے گھر میں پائی گئی تھیں، جہاں وہ تنہا رہتی تھیں۔
پولیس کے مطابق اس نے ایک سنار احسان کو گرفتار کیا ہے جس نے خاتون کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے خاتون کے گھر سے قیمتی سامان چُرانے کے لیے ایسا کیا تھا۔
جواب دیں