راولپنڈی کے علاقے رحمٰن آباد میں میٹرو بس اسٹیشن کے انڈر پاس میں مبینہ طور پر ایک یونیورسٹی طالبہ کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ملزم خود بھی ایک جامعہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا طالب علم ہے، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی لاہور کی رہائشی بتائی جاتی ہے، جس نے نیو ٹاؤن تھانے کو بتایا کہ اس نے ایک بوائز ہاسٹل میں آنے والی ملازمت کے بارے میں اپنے بھائی کو بتایا تھا، جس کی تشہیر ملزم کے فیس بک اکاؤنٹ سے کی گئی تھی۔ بعد ازاں بھائی نے اس سے رابطہ کیا اور پھر وہ اپنی ایک رشتہ دار کے ساتھ راولپنڈی آئی۔
یہ بھی پڑھیں: نوکری کا جھانسہ دے کر گینگ ریپ، ملزمان گرفتار
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ہاسٹل پہنچنے پر مشتبہ شخص اسے زبردستی ایک کمرے میں لے گیا، جہاں اسے مارا پیٹا گیا اور بعد ازاں انڈر پاس میں اس کے ساتھ ریپ بھی کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا طبی معائنہ ہو چکا ہے جبکہ دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
جواب دیں