امریکا، چلتی ریل گاڑی میں ریپ، لوگ خاموش تماشائی بنے رہے

یہ گھناؤنا جرم 47 منٹ تک ہوتا رہا، 27 اسٹاپس گزر گئے لیکن کسی نے اسے نہیں روکا

امریکا میں چلتی ریل گاڑی میں خاتون کو ہراساں کرنے اور پھر اس کے ساتھ ریپ کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ اس دوران کوئی مداخلت کرتا اور خاتون کو بچاتا نظر نہیں آیا بلکہ کئی لوگ تو اپنے موبائل فونز سے اس کی وڈیو بناتے دکھائی دیے۔

واقعہ پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے نواح میں بدھ کی رات پیش آیا تھا جس میں مرد اور خاتون ایک ہی اسٹاپ سے ریل گاڑی میں سوار ہوئے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کے برابر کی نشست پر بیٹھے تھے جہاں مرد نے خاتون کو ہراساں کیا اور کسی کی جانب سے نہ روکے جانے پر بالآخر اس کے ساتھ ریپ کیا۔ اس دوران ریل گاڑی میں مسافروں نے نہ اس شخص کو روکنے کی کوشش کی اور نہ ہی واقعے کی اطلاع 911 پر دی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کئی لوگ اس واقعے کی وڈیو بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ کا نشانہ بننے والی خواتین کے لیے جدوجہد کرتی دلت کارکن

پولیس کو ایک ریلوے ملازم نے واقعے کی اطلاع دی، جس پر تین منٹ کے اندر کارروائی کی گئی اور اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیکن ٹرین میں سوار ہونے سے گرفتار ہونے تک 47 منٹ تک یہ گھناؤنا جرم ہوتا رہا، 27 اسٹاپس گزرے لیکن کسی کی کانوں پر جوں نہ رینگی۔

ملزم کی شناخت 35 سالہ فسٹن اینگوئے کے نام سے ہوئی ہے، جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک بے گھر شخص ہے۔ اب اسے ریپ اور دیگر متعلقہ الزامات کا سامنا ہے۔ اسے 25 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

One Ping

  1. Pingback: ریپ اور قتل، 62 سال بعد 9 سالہ بچی کے قاتل کا پتہ چل گیا - دی بلائنڈ سائڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے