کویت خواتین کو پہلی فوج میں جنگی کردار نبھانے کے لیے بھرتی ہونے کی اجازت دے گا حالانکہ سالوں سے وہ فوج میں محض سویلین کردار ہی نبھاتی تھیں۔
ملک کے وزیر دفاع حماد جابر العلی الصباح نے کہا کہ خواتین کے لیے مختلف جنگی عہدوں کے دروازے کھول دیے گئے ہیں جن میں افسران بھی شامل ہیں۔
وزیر نے کہا کہ "وقت آ چکا ہے کہ کویتی خواتین اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ فوجی کردار نبھائیں۔”
یہ بھی پڑھیں: کویت میں انتخابات، خواتین اپنی نمائندگی بڑھانے کے لیے کوشاں
کویتی خواتین کو 2005ء میں ووٹ کا حق ملا تھا اور اب وہ کابینہ اور پارلیمان میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں، البتہ حالیہ پارلیمان میں ان کی کوئی نشست نہیں ہے۔
دیگر خلیجی ممالک کے برعکس کویت کی پارلیمان قانون سازی کی طاقت رکھتی ہے اور قانون ساز اراکین حکومت اور شاہی خاندان کو چیلنج کرنے کے لیے معروف ہیں۔
جواب دیں