لاہور میں دن دیہاڑے خاتون وکیل کا قتل

ابھی تک حملے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا

لاہور میں نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے ایک خاتون وکیل کو قتل کر دیا ہے۔

مقتولہ کی شناخت عقیلہ سبحانی کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے ایک ساتھی وکیل سجاد قریشی کے ہمراہ جا رہی تھیں کہ الرحیم ہومز کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی روکی اور فائر کھول دیا۔ عقیلہ کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابھی تک اس حملے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پیسے دینے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم بھی دیا اور مقتولہ کے خاندان کو یقین دلایا کہ انہیں ہر قیمت پر انصاف دلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لاہور میں ایک لیڈی ڈاکٹر بھی قتل ہو چکی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے