میلنڈا گیٹس نے پبلشنگ کمپنی کا آغاز کر دیا

ادارہ 2023ء میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے تین کتابیں شائع کرے گا

خدمتِ خلق کرنے والی مشہور عالمی شخصیات میں سے ایک میلنڈا فرنچ گیٹس اب پبلشر بن گئی ہیں۔

میلنڈا نے فلیٹرون بکس کے نام سے ایک ادارہ بنایا ہے جو 2023ء سے خواتین اور لڑکیوں کے لیے تین کتابوں کے ذریعے اپنے کام کا آغاز کرے گا۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئر کہتی ہیں کہ "حالیہ چند دہائیوں میں جہاں ہم نے صنفی مساوات میں زبردست پیشرفت کی، وہیں کووِڈ-19 کی وبا نے خواتین کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا اس سے بحالی کے عمل سے گزر رہی ہے، ہمارا ادارہ ایسی کتابیں شائع کرے گا جو خواتین کی آواز اور ان کے نقطہ نظر کو سامنے رکھنے میں مدد دیں گی۔ مجھے امید ہے کہ مساوات کے لیے عالمی جدوجہد میں ان کتابوں کا اہم کردار ہوگا۔”

ان کتابوں میں مہاجر خواتین پر جینا کروز-ولمار کی لکھی گئی ایک کتاب اور سیرالیون میں حاملہ خواتین کے اسکول میں داخل ہونے کی اجازت کے حوالے سے ملک کی وزیر بنیادی و ثانوی تعلیم ڈیوڈ مونینا سنگے کی کتاب ‘ریڈیکل انکلوژن’ بھی شامل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے