سری لنکا اور پاکستان کے مابین ایک دورے کے لیے مذاکرات چل رہے ہیں، جو طے پا گیا تو دونوں ٹیموں کو ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز سے قبل تیاریوں کا اہم موقع مل جائے گا۔ کوالیفائرز 21 نومبر سے زمبابوے میں شروع ہو رہے ہیں اور اس سے قبل اس مجوزہ سیریز میں تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ دورہ طے پا گیا تو یہ گزشتہ 18 ماہ میں سری لنکا ویمنز کے پہلے انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔ ٹیم نے گزشتہ سال مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی کرکٹ نہیں کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز کرکٹ کے نئے سیزن کا اعلان
پاک-لنکا دو طرفہ سیریز کے لیے مذاکرات کا آغاز انگلینڈ ویمنز کے آخری لمحات میں دورۂ پاکستان سے انکار کے بعد ہوا۔
انگلینڈ نے اکتوبر کے وسط میں پاکستان کا تاریخی دورہ کرنا تھا، لیکن نہ صرف انگلینڈ کی مردوں بلکہ خواتین کی ٹیم کا دورۂ پاکستان بھی منسوخ کرنے کر دیا گیا۔
بہرحال، اگر تین ون ڈے میچز کی پاک-لنکا سیریز طے پا جاتی ہے تو سری لنکا ویمنز ٹیم 15 اکتوبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہو جائے گی، جس کے بعد وہ سات دن کا قرنطینہ کرے گی۔
Pingback: سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کا مجوزہ دورۂ پاکستان ملتوی - دی بلائنڈ سائڈ