اسلام آباد میں ویمنز مارکیٹ بنائی جائے گی

مارکیٹ میں خواتین ہی اپنا کاروبار چلائیں گی اور ملکی معیشت میں کردار ادا کریں گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک خصوصی مکمل ویمنز مارکیٹ بنائی جائے گی۔ جہاں خواتین ہی اپنا کاروبار چلائیں گی اور ملکی معیشت میں کردار ادا کریں گی۔

یہ اعلان وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر تک اسلام آباد میں خواتین کے لیے ایسی تنصیبات بنانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جہاں وہ اپنے کاروبار چلا سکیں۔

وفاقی وزیر نے خواتین پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبارکے لیے متعدد اقدامات یقینی بنائے جائیں گے جبکہ دارالحکومت میں چیمبرز آف کامرس بھی خواتین کو مارکیٹ بنانے کے لیے مواقع دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین، نئی بلندیوں کی جانب گامزن

ویمنز مارکیٹ بنانے کا فیصلہ رواں سال جون میں کیا گیا تھا جب وزیرداخلہ  نے اسلام آباد ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی تھی اور معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی اہمیت اور ضرورت کو تسلیم کیا تھا۔ شیخ رشد نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ چند ماہ میں راولپنڈی میں خواتین کے لیے تیسری یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

اس موقع پر بانی ویمن چیمبر آف کامرس ثمینہ فاضل نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے وزیر داخلہ کی کوششوں کو سراہا۔ شیخ رشید نے نومنتخب ایگزیکٹو اراکین چیمبر کی سے حلف لیا اور شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے