تانیہ ملک پی سی بی ویمنز کی سربراہ مقرر

تانیہ یکم اکتوبر سے عروج ممتاز کی جگہ لیں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی بیڈمنٹن چیمپیئن تانیہ ملک کی ویمنز کرکٹ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ یکم اکتوبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔

تانیہ نے عروج ممتاز کی جگہ لی ہے، جنہوں نے سلیکشن کے معاملات پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے اضافی ذمہ داریاں چھوڑ دی تھیں۔

تانیہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں، وہ 1986ء کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور ‏1987-88ء میں قومی چیمپیئن بنی تھیں۔

وہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں اور اِس وقت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اینڈ ویمنز کمیشن کی رکن ہیں۔

وہ مختلف کثیر القومی اداروں کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی بینک کے ویمن ڈیولپمنٹ پروجیکٹس پر بھی کام کر چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے