سوشل ڈیموکریٹس (SPD) نے برلن میں ریاستی حکومت کے علاقائی انتخابات جیت لیے ہیں۔ ان عبوری نتائج کا مطلب ہے کہ امیدوار فرانزسکا گیفی جرمن دارالحکومت کی پہلی خاتون میئر بنیں گی۔
43 سالہ گیفی جو پہلے چانسلر انگیلا مرکیل کی قومی حکومت میں وزیر تھیں، مائیکل میولر کی جگہ شہر کا اہم عہدہ سنبھالیں گی۔ میولر نے اس مرتبہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
SPD نے 21.4 فیصد ووٹ لیے، جو 2016ء کے 21.6 فیصد کے مقابلے میں کم ہیں جبکہ گرینز نے 18.9 فیصد لیے جو گزشتہ انتخابات کے 15.2 فیصد سے زیادہ ہیں۔ انتہائی بائیں بازو کی پارٹی لنکے کے ووٹ 15.5 فیصد سے گھٹتے ہوئے 14 فیصد رہ گئے۔ SPD ممکنہ طور پر گرینز اور لنکے کے ساتھ اپنے موجودہ اتحاد کو برقرار رکھے گی۔
گیفی قومی سطح پر SPD کی قیادت کے لیے امیدوار سمجھی جاتی تھیں، لیکن انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ کے تھیسس پر سرقے کے الزام پر مئی میں وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔
جواب دیں