پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی پاکستان کی ویمنز کرکٹ کا ڈومیسٹک سیزن شروع ہو گیا ہے۔
2021ء ون ڈے ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں شامل ہیں جنہیں چیلنجرز، ڈائنامائٹس، اسٹرائیکرز اور بلاسٹرز کا نام دیا گیا ہے۔ ہر ٹیم گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف دو میچز کھیلے گی، جبکہ لیگ مرحلے میں کُل چھ میچز ہوں گے۔
پہلا مقابلہ جمعرات 9 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جبکہ ٹاپ دو ٹیمیں 21 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ دو ٹیمیں تیسری پوزيشن کے لیے مقابلہ بھی کریں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میچز کراچی کے دو میدانوں نیشنل اسٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
Schedule for the Pakistan Cup Women’s One-Day Tournament 2021-22 announced
More details ➡️ https://t.co/oM4duXIpbS#HarHaalMainCricket | #BackOurGirls pic.twitter.com/vvyIfS8jDz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2021
جواب دیں