بھارت میں ایک 25 سالہ خاتون نے خود کشی کر لی ہے کیونکہ سابق شوہر نے اس کی ایک معیوب وڈیو سوشل میڈيا پر شیئر کر دی تھی۔
یہ واقعہ ضلع مظفر نگر کے گاؤں کشن پور میں پیش آیا، جہاں بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے زہر کھا کر خود کشی کی ہے۔
بھوپا تھانے کے ایس ایچ او دیپک چترویدی کے مطابق خاتون کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور ان کا ڈیڑھ سال کا بیٹا بھی ہے۔ تین مہینے پہلے شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی، جس کے بعد وہ اپنے بیٹے کے ساتھ کشن پور میں اپنے میکے آ گئی تھیں۔
خاتون نے 18 اگست کو مذکورہ تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ اس نے انہیں بیک وقت تین طلاقیں دی ہیں اور اب بیٹا چھیننے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔
پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر ہی رہی تھیں کہ اچانک خاتون کی ایک معیوب وڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی، جو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے ہی جاری کی تھی۔ جس کے بعد خاتون نے زہر کھا کر اپنی جان لے لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جواب دیں