عرب امارات میں خواتین کا قومی دن

متحدہ عرب امارات میں ہفتہ 28 اگست کو خواتین کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ملک نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ‘اماراتیوں کی ماں’ اور ملک کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کی اہلیہ فاطمہ بنت مبارک النہیان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں شیخ محمد نے کہا ہے کہ اماراتی خواتین کے قومی دن کے موقع پر میں ‘اماراتیوں کی ماں’ شیخہ فاطمہ بنت مبارک حفظہا اللہ تعالیٰ کو دہائیوں پر مبنی اُن کی کاوشوں پر مبارک باد پیش کرتا ہے اور امارات کی بیٹیوں کو بھی ان کی حاصل کردہ کامیابیوں اور مستقبل کے لیے رکھی گئی بنیادوں پر سراہتا ہوں۔ امارات کو بھی 50 سال میں ایک مستحکم اور متحد معاشرہ تشکیل دینے پر مبارک ہو۔

اس سے پہلے ابو ظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے قصر البحر کو جانے والی مرکزی شاہراہ کو شیخہ فاطمہ بنت مبارک النہیان سے موسوم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ہر شعبہ زندگی میں اماراتی خواتین کی مدد کرنے اور ان کو با اختیار بنانے میں اُن کردار کو سراہنے اور تسلیم کرنے کے لیے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے