پاکستانی کھلاڑی نے 5 فٹ طویل بال عطیہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

زہاب کمال اسکواش میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں

پاکستانی نژاد زہاب کمال نے اپنے بال عطیہ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

زہاب ایک اسکواش کھلاڑی ہیں جو پاکستان کے لیے بھی کھیل چکی ہیں لیکن اُن کی شہرت سب سے لمبے بال رکھنے والی کھلاڑی کی حیثیت سے تھی۔ 6 فٹ لمبے بال رکھنے والی 30 سالہ زہاب نے 13 سال کی عمر سے بال نہیں کٹوائے تھے۔ بالآخر آج انہوں نے اپنے بال کینسر اور دیگر امراض کی وجہ سے اپنے بالوں سے محروم ہو جانے والے بچوں کو عطیہ کر دیے ہیں۔

اس موقع پر زہاب کا کہنا تھا کہ

"میں اپنے چھوٹے بالوں کے بارے میں سوچ کر خوش بھی ہوں اور ذرا گھبرا بھی رہی ہوں، لیکن یہ بات تو طے ہے یہ مجھے اپنے لمبے بال بہت یاد آئیں گے۔”

اپنی اس کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے زہاب نے کہا کہ میں نے ‎@childrenwithhairloss کو اپنے 5 فٹ 1 انچ بال عطیہ کر کے سب سے زیادہ بال عطیہ کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد صاحب کے اس خیال نے میری زندگی بدل دی ہے۔ آج میں گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ ہوں۔

سابق کھلاڑی نے کہا کہ آج ایسے بچوں کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ جن کے بال جھڑ چکے ہیں اور مجھے یہ جان کر بھی مسرت ہوئی کہ میرے بال ایسے بچوں کی مدد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے