معروف اداکارہ خان پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی ٹیلی فلم "ایک ہے نگار”میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
نگار جوہر 2020ء میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں، اور یوں اس مقام تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔ وہ 2017ء میں میجر جنرل بننے والی بھی پاکستان کی تیسری خاتون تھیں۔ وہ پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل بھی ہیں۔
"ایک ہے نگار” میں میجر جنرل نگار جوہر کی زندگی، جدوجہد اور کامیابیوں کو نمایاں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
اس ٹیلی فلم میں ماہرہ خان کے علاوہ بلال اشرف اور خوشحال خان بھی جلوہ گر ہوں گے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس کا ٹیلی فلم کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے جبکہ ماہرہ خان نے بھی اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اس کا ذکر کیا ہے۔
یہ ٹیلی فلم عمیرہ احمد کی تحریر کردہ ہے جبکہ ہدایات عدنان سرور نے دی ہیں۔ پروڈیوسر ماہرہ خان اور نینا کاشف ہیں۔ یہ ٹیلی فلم جلد ہی اے آر وائی ڈجیٹل پر نشر کی جائے گی۔
جواب دیں