ماڈل اور اداکارہ نمرہ خان آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ پہلے ان کی بیماری، ہسپتال میں داخل ہونے اور پھر گھرمنتقل ہونے کی خبریں تھیں۔ اب ان کی طلاق کی خبر ہے۔ طلاق کی تصدیق ان کے شوہر نے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ میں کی۔ جس کے بعد نمرہ خان نے جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اور والدین کو پیغام دیا کہ طلاق یافتہ بیٹی، مردہ سے زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے۔
اس معاملے کا سب سے افسوسناک پہلو وہ الفاظ اور طریقہ ہے جو ان کے شوہر نےطلاق کا اعلان کرتے ہوئے اختیار کیا۔ راجا اعظم کے لائیو سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے ایک کمنٹ کے جواب میں شادی کے چند ماہ بعد ہی اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کی۔ ایک اور کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے راجا اعظم نے انتہائی غیرمہذب انداز میں کہا کہ انہوں نے اہلیہ سے جان چھڑائی۔
شوہر راجااعظم کی جانب سے طلاق کی تصدیق کے بعد اداکارہ نمرہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈی جاری کی۔ جس میں وہ خواتین کی طلاق، ان پر گھریلو تشدد اور شادیوں کی ناکامی پر جذباتی انداز میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا۔ جس میں وہ اپنی ناکام شادی پر بھی مبہم انداز میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اداکارہ نے مختصر ویڈیو میں مداحوں اور خاص طور پر خواتین اور والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ غلطیوں سے سیکھیں۔ صرف اپنی نہیں، دوسروں کی غلطیوں اور باتوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کریں۔ نمرہ خان کہتی ہیں کہ لوگ ان کی غلطیوں سے بھی سیکھیں کہ انہوں نے کس طرح ظلم و ستم برداشت کیے۔
مختصر ویڈیو کے دوران وہ جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے والدین کو پیغام دیا کہ طلاق یافتہ بیٹی، مردہ سے زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے والدین کو کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو حوصلہ دیں کہ وہ مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔
نمرہ خان اور راجا اعظم کے درمیان طلاق کی خبریں گزشتہ ہفتے اس قت شروع ہوئیں، جب اداکارہ نے نعمان اعجاز کے شو میں اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اب وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔
نمرہ خان اور راجا اعظم نے19 اپریل 2020 کوسادگی سے شادی کی تھی، تاہم اب ایک سال بعدہی ان کے درمیان طلاق کی خبرکنفرم ہوچکی ہے۔
جواب دیں