امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کوئی خاتون فوجی اہلکار 37 ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد نیول اسپیشل وارفیئر کومبیٹنٹ-کرافٹ کریومین (SWCC) کی رکن بن گئی ہیں۔
خاتون فوجی اہلکار، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اُن 17 اہلکاروں میں سے ایک ہیں کہ جنہوں نے اپنے SWCC کورس میں حصہ لیا ہے جبکہ نیوی سِیل ٹریننگ کو بھی شامل کر لیا جائے تو 18 خواتین میں سے پہلی ہیں جو کامیاب ہو کر نکلی ہیں۔
امریکی بحریہ کے ریئر ایڈمرل ایچ ڈبلیو ہاورڈ نے کہا ہے کہ نیول اسپیشل وارفیئر ٹریننگ مکمل کرنے والی پہلی خاتون بننا ایک غیر معمولی کامیابی ہے اور ہمیں اپنی اِس ساتھی پر بہت فخر ہے۔ انہوں نے فوج میں شمولیت کے لیے دوسرے اہلکاروں کی طرح اپنی بہترین خصوصیات، ادراک کی صلاحیت اور قائدانہ حیثیت ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد خاتون برطانوی بحریہ کی پہلی مسلمان خاتون کپتان بن گئیں
SWCC ٹیمیں امریکی بحریہ کے سِیل یونٹس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں اور دشمن پر حملے میں اور دوسرے خصوصی مشن میں خاص طور پر تیار کردہ اور بھاری اسلحے سے لیس کشتیاں چلاتی ہیں۔
نیول اسپیشل وارفیئر کمانڈ نے بتایا کہ ہر سال تقریباً 300 اہلکار یہ کورس مکمل کرتے ہیں اور فوج میں اس کے ایک وقت میں 760 سے 800 اہلکار ہوتے ہیں۔ ہاورڈ نے کہا کہ اب ان کے پاس موقع ہے کہ خصوصی آپریشن میں مہارت حاصل کریں اور بحریہ کی امتیازی صلاحیتوں اور قوم کے دفاع کے لیے مشترکہ آپریشن کی تکمیل کے لیے کام کریں۔
امریکی فوج نے 2015ء میں جنگی کرداروں کے لیے خواتین کی بھرتی کا آغاز کیا تھا۔ SWCC اسپیشل آپریشن کے کورسز میں تازہ ترین کہ جسے کسی خاتون نے مکمل کیا ہے۔ تقریباً ایک سال پہلے ایک خاتون نے امریکی آرمی کا اسپیشل فورس کوالیفکیشن کورس بھی مکمل کیا تھا اور مشہورِ زمانہ ‘گرین بیرٹس’ کا حصہ بن گئی تھیں۔ اس کے علاوہ 2015ء میں دو خواتین نے آرمی کے رینجرز اسکول سے گریجویشن بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اردن کی افواج اور صنفی برابری کی طرف بڑھتے قدم
بہرحال، امریکی مرین کور اسپیشل آپریشنز ٹریننگ میں حصہ لینے والی 9 میں سے صرف دو خواتین ہی دوسری مرحلے تک پہنچی تھیں اور کوئی بھی اسے مکمل نہیں کر پایا تھا۔
اُدھر امریکی فضائیہ کی لیفٹینٹ کرنل میلنڈا سنگلٹن بتاتی ہیں کہ اس وقت فضائیہ کی اسپیشل وارفیئر ٹریننگ میں دو خواتین شامل ہیں، جو جنگی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ ایک نے جائزہ اور سلیکشن کورس مکمل کر لیا ہے اور اگر وہ آخری ٹریننگ مکمل کر لیں تو خصوصی آپریشنز کے لیے اہل ہو جائیں گی۔ دوسری خاتون ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور جائزہ مرحلے تک نہیں پہنچیں۔
جواب دیں