انڈونیشیا پاکستان کے طلبہ کو اپنی جامعات میں تعلیم کے لیے وظائف (اسکالرشپس) دے گا۔
یہ اعلان پاکستان کے لیے انڈونیشیا کے سفیر آدم توگیو نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی کئی جامعات دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیز میں شمار ہوتی ہیں۔ "پاکستان اور انڈونیشیا برادر اسلامی ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔”
انڈونیشیا کے سفیر نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف وژوئل آرٹس اینڈ ڈیزائن کے طلبہ کے بنائے گئے فن پاروں کا جائزہ لینے کے لیے آرٹ گیلری کا رخ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جامعات تدریس و تحقیق کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کا آغاز کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے انڈونیشی سفیر کو بتایا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی 16,000 سے زیادہ طالبات کو جدید علوم سے بہرہ مند کر رہی ہے۔
Pingback: امریکا کا پاکستانی خواتین کے لیے مزید 700 اسکالرشپس کا اعلان - دی بلائنڈ سائڈ