93 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی سیاہ فام امریکی طالب علم نے نیشنل اسپیلنگ بی مقابلہ جیت لیا ہے۔
یہ 14 سالہ زیلا ایونٹ گارڈے ہیں، جو لفظ "murraya” کی درست اسپیلنگ یعنی ہجے بتا کر چیمپئن بنیں اور پھر زبردست جشن منایا ہے۔
وہ نہ صرف پہلی امریکی سیاہ فام ہیں بلکہ نیو اورلینز شہر اور ریاست لوزیانا سے تعلق رکھنے والی بھی پہلی فاتح بن گئي ہیں۔ اس مقابلے کے لیے وہ گزشتہ دو سال سے تیاری کر رہی تھیں اور بالآخر اپنی منزل کو پا لیا ہے۔
انہیں نیشنل اسپیلنگ بی کی ٹرافی کے ساتھ 50 ہزار ڈالرز کا بھاری نقد انعام بھی ملا ہے۔ اس چیمپئن شپ میں ان کا مقابلہ پانچ ممالک کے 208 بچوں سے تھا۔
گو کہ وہ پہلی امریکی سیاہ فام ضرور ہیں، لیکن یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی سیاہ فام نہیں ہیں۔ ان سے پہلے 1998ء میں جمیکا سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ جوڈی-این میکس ویل پہلی سیاہ فام اسپیلنگ بی چیمپئن بنی تھیں۔
زیلا محض اسپیلنگ بی کی قومی چیمپئن ہی نہیں بلکہ ڈربل، باؤنس اور جگل کرنے کے تین ورلڈ ریکارڈز بھی رکھتی ہیں، جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ ہیں۔ اسی کارنامے کی بدولت وہ 2018ء میں این بی اے اسٹار اسٹیف کری کے ساتھ ایک اشتہار میں بھی آئی تھیں۔
So I've known about this girl for years and it's for being an absolute hoooooper. Already a huge fan and to now see she won the National Spelling Bee?! Incredible. Check out her IG: https://t.co/cgWMA16Y3n
Will probably be our President someday. https://t.co/r1NVxIz23n pic.twitter.com/iU5IKRcd8s
— C.J. Toledano (@CJToledano) July 9, 2021
اسپیلنگ بی چیمپئن بننے پر کئی معروف شخصیات نے انہیں مبارک باد دی ہے جن میں خاتون اوّل جل بائیڈن ، نائب صدر کملا ہیرس، سابق صدر براک اوباما اور معروف باسکٹ بال کھلاڑی لی برون جیمز بھی شامل ہیں۔
اس کارنامے پر لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی نے انہیں مکمل اسکالر شپ بھی دی ہے۔
جواب دیں