اسلام آباد پولیس نے عثمان مرزا نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ جس میں اسے ایک نو عمر جوڑے کو ہراساں کرتے اور جنسی تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم عثمان مرزا چند دوسرے افراد کے ساتھ مل کر ایک نو عمر جوڑے کو ہراساں کر رہا ہے اور انہیں دھمکا رہا ہے۔ وڈیو میں سب سے پہلے وہ لڑکے کو مارتے، گالیاں دیتے اور دھمکاتے ہیں۔ جس کے بعد اس نے دونوں کو بے لباس کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس نے لڑکی کے ساتھ ریپ بھی کیا ہے البتہ ویڈیو میں یہ عمل واضح نہیں ہے۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی کیونکہ ویڈیو میں موجود مجرم بالکل واضح ہے۔ اور یہ سب جرائم کھلے عام اور بغیر کسی خوف کے کر رہا ہے۔ جلد ہی اس کی شناخت اور دیگر تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر سامنےآگئیں اور #ArrestUsmanMirzaکا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی کی وجہ فحاشی یا بیماری؟
عثمان مرزا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں واقع ‘آٹو لینڈ’ نامی شو روم کا مالک ہے اور ریئل اسٹیٹ اور رینٹ اے کار کا بزنس کرتا ہے۔
وڈیو وائرل ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد اسلام آباد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر خاتون اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اسلام آباد پولیس نے فوراً تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔#ArrestUsmanMirza#IslamabadPolice pic.twitter.com/Dw5JB6gtHv
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 6, 2021
بعدازاں اس کے ساتھی عطا الرحمٰن، مدرس بٹ اور فرحان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
جاتا ہے کہ یہ وڈیو دراصل دو ماہ پرانی ہے اور عثمان مرزا اس واقعے کے بعد اس جوڑے کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔
Pingback: نور مقدم کا وحشیانہ قتل، اشرافیہ کا بھیانک چہرہ اور خدشات - دی بلائنڈ سائڈ