پاکستان میں ٹیلی وژن انڈسٹری میں اداکاری کے شعبے میں سجل علی، کبریٰ خان، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی اور رمشا خان ایک بڑا نام ہیں اور یہ سب ایک نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہونے والی ہے۔
آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے اس ڈرامے کا نام ‘صنفِ آہن’ ہوگا اور اس کا موضوع خواتین ہوگا۔
اس ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہوں گے جبکہ یہ ہمایوں سعید کی پیشکش ہوگی۔ جن کا کہنا ہے کہ ‘صنفِ آہن’ میں انتہائی باصلاحیت اداکارائیں شامل ہوں گی۔ یہ ڈرامہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈرامے کے منصوبے پر بہت خوش ہیں اور ان تمام اداکاراؤں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ البتہ انہوں نے کہا کہ ابھی صرف اداکاراؤں کی رونمائی ہوئی ہے، ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سیریل میں وہ خود اداکاری نہیں کریں گے۔ ’صنفِ آہن’ کو معروف مصنفہ عمیرہ احمد لکھیں گی۔
اس سیریل کی خبر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر کافی ہلچل پیدا ہو گئی ہے اور عوام کو امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اس کے حوالے سے مزید خبریں بھی سامنے آئیں گی۔
آئی ایس پی آر ماضی قریب میں ‘عہدِ وفا’ جیسی سپر ہٹ ڈراما سیریز پیش کر چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ‘صنفِ آہن’ بھی یہ اپنے موضوع کے اعتبار سے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔
Pingback: ڈراما نگار اسما نبیل انتقال کر گئیں - دی بلائنڈ سائڈ