اب نیشنل بینک آف پاکستان کے اہم عہدوں پر بھی خواتین

عدالت کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان کے چیئرمین اور صدر کی تقرری کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اب امید پیدا ہو گئی ہے کہ اگلی قائم مقام صدر ناہید سلطانہ ہوں گی۔

ناہید سلطانہ اس وقت نیشنل بینک میں سینئر ایگزیکٹو پریزیڈنٹ ہیں اور اس عہدے پر گزشتہ 9 سال سے موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کی اگلی صدر کے لیے نائب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل کا نام بھی زیر غور ہے۔ سیما کامل اگست 2020ء سے اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنر ہیں۔ وہ ماضی میں یونائیٹڈ بینک کی صدر اور چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکی ہیں اور یوں پاکستان میں کسی کمرشل بینک کے سب سے بڑے عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون تھیں۔

اسلام آباد کی عدالتِ عالیہ (ہائی کورٹ) نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز زبیر سومرو کی تقرری معطل کر دی تھی۔ ان کے خلاف جو درخواست دائر کی گئی تھی، ان کے مطابق جنوری 2019ء میں کی گئی یہ تقرری غیر آئینی تھی کیونکہ اس کے لیے تمام تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے