صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پرینک (مذاق) کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر کو پولیس نےبالآخر گرفتار کرلیا۔ ‘ویلے لوگ خان علی’ کے نام سے یوٹیوب چینل چلانے والے خان علی کے 3 لاکھ 23 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔ خان علی نے اپنے سبسکرائبرز اور ویوز بڑھانے کے لیےخواتین اور فیملیز کے ساتھ مذاق کے نام پر نامناسب ویڈیوز کی تھیں۔ایک ویڈیو میں خان علی راہ چلتی خواتین کو روک کر زبردستی دوپٹہ پہننے پر قائل کررہا ہےاور اس مقصد کے لیے انہیں پیسے دینے کی آفر بھی کرتا ہے۔
he’s touching her? touching her stuff? screaming at her ??? harass karke end mein kaho prank hai, wtf
— 𝒄𝒂𝒌𝒆 𝒃𝒂𝒃𝒆 (@mishap29) June 16, 2021
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اکثر صارفین نے یوٹیوبر کےپرینک (مذاق) پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ صارفین نے خان علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرینکس کے نام پر ہراسانی ہے اور انتہائی غیرمہذب ہے، اس شخص کو جیل میں ہونا چاہیے۔
Why is this Person freely Moving in cities?
کبھی یہ سکول کالج کی بچیوں کے بازو پکڑ لیتا یے کبھی بچیوں کے سر سے ڈوپٹہ کھینچ لیتا ہے اس ویڈیو میں کسی کی بیوی کو کندھے سے پکڑ حراساں کر رہا ہے ، کوئی قانون ہے پاکستان میں ؟ یہ مذاق ہے ؟ لکھ دی لعنت ایسے معاشرے پر جو اس پر تالی بجائے pic.twitter.com/d0LT2ZJOza— Saqib Raja ®️ (@SaqibAhmedRaja) June 14, 2021
صدف علوی نےان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شخص دوپٹہ نہ لینے پر خواتین کو سڑکوں اور عوامی مقامات پر ہراساں کررہا ہے، اس کی ویڈیوز کچھ عرصے سے انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں۔یہ شخص اب تک آزاد ہے، اس کی شناخت کرکے کون اسے گرفتار کرے گا اور پاکستانی خواتین کو محفوظ رکھے گا؟ خاتون نے اپنی ٹویٹ میں اسلام آباد کی سب ڈویژنل پولیس افسر آمنہ بیگ کو بھی ٹیگ کیا تھا۔
His videos of harassing women have been on internet for months but this person is still free to harass more women and post their videos on the internet. Is this not a crime? Who will identify him and arrest him and protect Pakistani women? @amnaappi can you help?
— Sadaf Alvi (@TheGrumpyDoctor) June 16, 2021
سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کے بعد بالآخر خان علی کی گرفتاری عمل میں آئی اور آج (17 جون) سی سی پی او گوجرانوالہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خان علی کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔
ایس پی صدر عبدالوہاب کی زیر نگرانی تھانہ گکھڑ منڈی پولیس کا فوری ایکشن۔
پرینگ ویڈیوکے نام پر عورتوں کی تذلیل کرنے والا ملزم گرفتار۔مقدمہ درج۔
عوام الناس کی عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیج ہے۔(سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی ) pic.twitter.com/DyM0oYvZBi— CPO Gujranwala (@CPOGujranwala) June 17, 2021
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ایس پی صدر عبدالوہاب کی زیر نگرانی تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرینک ویڈیو کے نام پر خواتین کی تذلیل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے کہا کہ عوام الناس کی عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیج ہے۔
جواب دیں