گوجرانوالہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کی بیوی پر تشدد کرنے کی وڈیو گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص دو چھوٹے بچوں اور نوکرانی کے سامنے اپنی بیوی کو مار پیٹ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عثمان ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جو شہر کی ڈی سی کالونی کا رہائشی ہے۔ وہ بغیر اجازت پیسے خرچ کرنے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ یہ واقعہ 10 جون کو پیش آیا تھا۔
وڈیو میں بچوں کو روتے اور اپنے والد کو روکنے کے لیے منتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن وہ بے رحمی سے بیوی کو مارتا رہا۔
عثمان کو گرفتار کرنے کے بعد اب اس پر گھریلو تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پاکستان عالمی اقتصادی فورم نے شائع کردہ گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس میں دنیا کے 153 ممالک میں 151 ویں نمبر پر ہے۔ 2019ء کی قومی انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز کے مطابق 15 سے 49 سال کی 24.5 فیصد پاکستانی خواتین کو زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ اپنے قریبی ساتھی کی جانب سے جسمانی اور/یا جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جواب دیں