جنوبی افریقہ کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں 7 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔اگر ڈاکٹرز کی طرف سے یہ دعویٰ سچ ثابت ہوجاتا ہے تو یہ ایک ہی وقت میں پیدائش کا گینز بک آف ورلڈریکارڈ ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ گوسامی تھامارا کے ہاں بچوں کی پیدائش پریٹوریامیں ہوئی، خاتون کی جانب سے 10 بچوں کو جنم دینے کے حوالے سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ایک ساتھ اتنے بچوں کی نارمل ڈلیوری نہیں کی گئی بلکہ آپریشن کے ذریعے ان کی پیدائش ہوئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق تمام بچے اس وقت زندہ ہیں اور آئندہ چند ماہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہیں گے۔
خوش نصیب خاتون پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہے۔گوسامی تھامارا کے شوہر کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔ میرے ہاں سات بیٹے اور تین بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے، میری اہلیہ 7 ماہ اور 7 سات دن حاملہ رہیں، میں بہت خوش ہوں، میرے لیے یہ لمحہ بہت جذباتی ہے، میں زیادہ بات نہیں کر سکتا۔
اس سے پہلےکسی بھی خاتون کے ہاں زیادہ سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ افریقی ملک کی خاتون حلیمہ کے پاس ہے، جس نے گزشتہ ماہ مراکش میں 9 بچوں کو جنم دیا تھا، جبکہ 2009 میں امریکا میں ایک خاتون کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو تمام کے تمام صحت مند رہے تھے۔
جواب دیں