پاکستان کی معروف اسٹریمنگ سروس "STARZPLAY” معروف جرمن بین الاقوامی براڈ کاسٹر ڈوئچے ویلے (DW) کے ساتھ مل کر تین دستاویزی سیریز لا رہا ہے جن میں سے ایک ایشیائی خواتین کی داستانیں بیان کرتی ہیں۔
”HER – ویمن اِن ایشیا” نامی انگریزی سیریز کا موضوع ایشیا کی خواتین؛ ان کی زندگیاں، تجربات اور انہیں درپیش چیلنجز کی ان سُنی داستانیں ہوگا۔ اس کی تمام چھ اقساط STARZPLAY کی ایپ اور ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
اس سیریز کی ایک جھلک یہ دیکھیں۔
ایک منی ڈاکیو سیریز "Pakistan Is” جو مشہور ولاگر ایوا زو بیک (Eva zu Beck) کے پاکستان کے سفر کا احاطہ کرتی ہے کہ انہوں نے پاکستان کی ثقافت، خوش خوراکی اور رنگا رنگی کو کیسا پایا۔
تیسری دستاویزی سیریز "Unseen”، جو اس دنیا کو ہمارے سامنے لاتی ہے، جو ہم سے چھپی ہوئی ہے۔ ہمارے کھانے پینے اور گھروں میں موجود نظر نہ آنے والے مہمان اور صحت کے لیے خطرناک ان ذرات کے بارے میں جو پھیپھڑوں میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی ان تمام ہیروز کی دریافت بھی جو ان مسائل کے بہترین حل پیش کر رہے ہیں۔
ایشیا میں DW کےڈسٹری بیوشن مینیجر ڈینیل شولز کہتے ہیں کہ ہمارا ہدف خواتین کو خود مختار بنانے، پاکستان میں ثقافتی تنوّع کے فروغ، ماحولیات اور ٹیکنالوجی جیسے موضوعات پر حقیقی داستانیاں لوگوں کے سامنے لانا ہے۔
جواب دیں