ٹوکیواولمپکس۔۔ماحورشہزادکےخوابوں کی تعبیر

پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئرماحور شہزاد ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ ماحور کو ٹوکیو اولمپکس کے لئے انویٹیشنل پلیس مل گئی ہے۔ اولمپکس میں شرکت ان کی کامیابیوں کے تاج میں ایک بڑے ہیرے کی مانند ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے ساؤتھ ایشین گیمز، ایشین گیمز اور کئی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹس میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

اولمپکس میں شرکت کا یہ خواب ماحور شہزاد کی سالہا سال  محنت کا نتیجہ ہے۔ جس کا آغازبہت چھوٹی عمر میں گلی میں بڑی بہن کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے سے ہوا،  اور پھر انڈر19 کا قومی چیمپئن بننےکا پہلا مرحلہ آیا۔ یہ ماحور کا پہلا قومی سطح کا ٹورنامنٹ تھا، جس میں ان کی  کامیابی دلچسپ بھی  تھی اور حوصلہ افزا بھی کیونکہ نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں ان کا مقابلہ بڑی بہن فریال کے ساتھ  ہوا،جس میں انہوں نے بہن کو اسٹریٹ سیٹ سے ہرا کر صرف 13 سال کی عمر میں انڈر19 چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔

 

ماحور شہزاد نے 16 سال کی عمر میں ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور صرف 19 سال کی عمر میں قومی چیمپئن بن گئیں۔ گزشتہ پانچ سال سےوہ مسلسل قومی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کررہی ہیں اور آج پاکستان کی نمبرون بیڈمنٹن پلیئر ہیں جبکہ ورلڈرینکنگ میں ان کا نمبر 117 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے