بلند حوصلہ خاتون نےماؤنٹ ایورسٹ صرف26گھنٹوں میں سرکرلی

 

خواتین کسی بھی محاذ پر مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، اور اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے ہانگ کانگ کی خاتون کوہ پیما نے، جنہوں نے صرف 26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکرکے تاریخ رقم کردی۔ دنیا کی بلندترین چوٹی سرکرنے کا عالمی ریکارڈ اب خاتون کوہ پیما سانگ ین ہنگ کے پاس ہے۔

44سالہ سانگ ین ہنگ نے گزشتہ اتوار کو 25 گھنٹوں اور 50 منٹ میں 8ہزار آٹھ سو اڑتالیس میٹر بلند پہاڑ کو سر کیا۔ خاتون کوہ پیما ہفتے کی دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر بیس کیمپ سے روانہ ہوئیں اور اگلے دن دوپہر 3 بج کر 10 منٹ پر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئیں۔

ان سے قبل نیپال کی فنجو جھانگ مو لامہ دنیا کی بلندترین چوٹی سر کرنے والی تیز ترین خاتون تھیں۔ انہوں نے 39 گھنٹے اور 6 منٹ میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

سانگ ین ہنگ 2017 میں بھی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرچکی ہیں اور یہ ان کی ہمالیائی چوٹی کو سر کرنے کی تیسری کوشش تھی۔

کوہ پیما سانگ ین ہنگ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اپنے دعوے کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ نیپالی حکومت دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی تصدیق تو کرتی ہے لیکن ریکارڈ بنانے پر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی۔

نیپال نے رواں سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے ریکارڈ408 پرمٹ جاری کیے ہیں، جس کی وجہ کورونا کے باعث گزشہ برس سیزن کی منسوخی ہے۔

One Ping

  1. Pingback: پاکستانی خواتین، نئی بلندیوں کی جانب گامزن - دی بلائنڈ سائڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے