بھارت کے قومی کمیشن برائے خواتین (NCW) نے مغربی بنگال میں خواتین پر تشدد کے مبینہ واقعات بڑھنے کی خبروں پر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو 31 مئی کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
کمیشن نے مغربی بنگال میں خواتین پر تشدد کے متعدد واقعات پر "سوموٹو نوٹس” لیتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے ریاست کا دورہ بھی کیا ہے اور مشاہدہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت اور پولیس گھریلو تشدد کی شکار خواتین کے لیے توجہ نہیں دے رہیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔
ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ "متعدد یاد دہانیوں گے باوجود شکایات کے انبار ہیں اور پولیس کی حتمی رپورٹ کا اب بھی انتظار کیا جا رہا ہے۔ متعدد مواقع پر دیکھا گیا کہ ریاست میں خواتین پر مظالم کے مقدمات سے نمٹنے کے لیے مغربی بنگال پولیس نے کمیشن کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔
اس لیے قومی کمیشن برائے خواتین نے ڈائریکٹر جنرل پولیس، مغربی بنگال کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ 31 مئی دوپہر ساڑھے 12 بجے تمام تر رپورٹوں کے ساتھ کمیشن کے سامنے بذاتِ خود حاضر ہوں۔
کمیشن نے خواتین کے خلاف جرائم کی ضلع وار تفصیلات، رجسٹر کی گئی ایف آئی آرز اور یکم اپریل سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
کمیشن نے ریاست میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
جواب دیں