عزت بی بی ایک پاکستانی-امریکن بلاگر اور میک اپ آرٹسٹ ہیں اور ان کا پاکستان کی تاریخ کی مشہور ترین خواتین کا روپ دھارنے کا سلسلہ بہت ہی کمال کا ہے۔
رواں سال فروری کے مہینے میں انہوں نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور خاتونِ پاکستان رعنا لیاقت علی خان جو سلسلہ شروع کیا ہے، وہ آج بے نظیر بھٹو تک پہنچ چکا ہے۔ درمیان میں سیاست، سفارت، وکالت اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ کئی معروف پاکستانی خواتین کا روپ اختیار کیا ہے، اپنے شاندار میک اپ اور بہترین لباس کے ذریعے
خود دیکھیں:
فاطمہ جناح
مادرِ ملت فاطمہ جناح اپنے وقار اور نفاست کی وجہ سے مشہور تھیں اور ان تصویروں میں آپ کو فاطمہ جناح کی واقعی جھلک نظر آئے گی۔
نور جہاں
پاکستان کی میک اپ اور فیشن کی تاریخ ملکہ ترنّم نور جہاں کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ اس تصویر کے لیے عزت بی بی نے نور جہاں کو انداز کو بخوبی نقل کیا ہے۔
عابدہ پروین
اس تصویر میں ہمیں عابدہ پروین کی سنجیدگی اور متانت جھلکتی دکھائی دیتی ہے۔ عزت بی بی نے مشہور زمانہ صوفی گلوکارہ کے انداز کو بخوبی نقل کیا گیا ہے۔
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو 1988ء میں دنیا کی پہلی مسلمان خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ سبز لباس اور سفید دوپٹہ بے نظیر پر خوب جچ رہا تھا اور عزت بی بی پر بھی۔
عزت بی بی ان شخصیات کے علاوہ زیب النسا حمید اللہ، بیگم کلثوم سیف اللہ خان، عاصمہ جہانگیر، ہارون پاشا، مسرت نذیر، فریدہ خانم، ریشماں اور نازیہ حسن کا روپ بھی دھار چکی ہیں۔ ان کا انسٹاگرام پروفائل اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔
جواب دیں