بھارت میں پیش آنے والے ایک انتہائی شرمناک واقعے کی وڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریپ کا نشانہ بننے والی ایک لڑکی کو مارپیٹ کے بعد گاؤں کی گلیوں میں گھمایا جا رہا ہے۔ جبکہ ریپ کرنے والا بھی اس کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔ اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رسیوں سے بندھے ہوئے ہیں جبکہ اردگرد چلنے والے لوگ "بھارت ماتا کی جے” کے نعرے لگا رہے ہیں۔
یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع علی پور راج کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے جو بھوپال سے تقریباً 400 کلومیٹرز دُور ہے۔ ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی کی عمر 16 سال ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گاؤں کی گلیوں میں گھمایا گیا تھا۔ اس حرکت کے مرتکب افراد میں خود لڑکی کے خاندان والے بھی شامل تھے۔
پولیس کے مطابق پولیس نے ہی اس لڑکی کو مجمع سے بچایا تھا اور اب تک ریپ کرنے والے ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ جن کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ملزم کے خلاف ریپ کا مقدمہ ہے اور دوسرا لڑکی کے خاندان اور گاؤں والوں کے خلاف ہیں جنہوں نے مار پیٹ کے بعد انہیں گلیوں میں گھمایا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے مدھیہ پردیش میں ریپ کے واقعات میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں ہے۔ 2018ء میں پورے بھارت میں پیش آنے والے واقعات میں سب سے زیادہ اسی ریاست میں ہوئے جو ملک بھر کے کُل ریپ کیسز کا 16 فیصد تھے۔
جواب دیں