اقوامِ متحدہ پاکستانی خواتین کے لیے اپنا حق حاصل کرنا آسان بنائے گا

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن) کا پاکستان میں موجود مشن یقینی بنائے گا کہ ملک کی خواتین اور لڑکیاں اپنے حقوق تک بہتر رسائی حاصل کریں اور ان کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں۔

یو این ویمن کی ایک رپورٹ کے مطابق ادارہ 2022ء میں مکمل ہونے والے پنج سالہ منصوبے میں پسماندہ خواتین اور لڑکیوں کی حالتِ زار بہتر بنانے کے لیے حکومتِ پاکستان اور اس کے شراکت داروں کی مدد کرے گا۔

ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اور دنیا بھر میں ایک تحریک نظر آتی ہے، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے اور ان کے لیے ایسا ماحول ممکن بنانے اور اسے پائیدار صورت دینے کی جانب پیش رفت خواتین اور لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بہترین استعمال کا موقع دے گی۔ ایک محفوظ ماحول کہ جس میں خواتین اور لڑکیاں اپنی نجی و عوامی زندگی میں تشدد کے خوف سے آزاد ہو کر زندگی گزاریں اور جن کو ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے ان خواتین کو درکار معیاری خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اداروں میں صنفی لحاظ سے فوری ردعمل دکھانے کے منصوبے، پالیسیاں اور گورننس کا نظام قابلِ رسائی بنایا جائے اور خواتین اور لڑکیوں کو یکساں حقوق دیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے