یومِ پاکستان پر اصل عورت مارچ!

عورت مارچ ایک ایسا موضوع ہے جو پاکستان میں ہمیشہ چلتا رہتا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جب ملک کے مختلف شہروں میں خواتین میدان میں نکلتی ہیں تو گویا ہر محفل اور ہر گفتگو کا محور عورت مارچ کے گرد ہی گھومتا ہے لیکن آج 25 مارچ کو ٹوئٹر پر #RealAuratMarch کا ہیش ٹیگ کیوں گردش کر رہا ہے؟ وہ بھی اس طرح کہ ہر کوئی اس کو سراہ رہا ہے؟

دراصل یومِ پاکستان کو سالانہ فوجی پریڈ 23 مارچ کو ہونا تھی لیکن دارالحکومت اسلام آباد میں خراب موسم کی وجہ سے اسے آج یعنی جمعرات تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پریڈ کا آغاز پاک فضائیہ اور بحریہ کے طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ سے ہوا کہ جن میں ایف-16، جے ایف-17، سی-130 اور پی-3 سی اورین سمیت دیگر طیارے شامل تھے لیکن آج کا میلہ لوٹا پاک فوج کی خواتین نے۔

ملک کی فوجی طاقت کے اظہار کے دن ان کی پریڈ نے ملک میں خواتین کی خود مختاری اور قائدانہ کردار کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے ثابت کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع میں وہ مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور اسے دشمنوں کے ہاتھوں نقصان نہیں پہنچنے دیں گی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے پریڈ کے اس حصے کو بہت سراہا اور یہیں سے ‘اصل عورت مارچ’ کا ذکر نکلا اور پھیلتا چلا گیا۔ آپ بھی دیکھیں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے