سندھ کے ضلع خیرپور کی ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ تین افراد نے 7 مہینے تک اس کے ساتھ ریپ کیا اور اسے بلیک میل کر کے اس سے بھاری رقم بھی اینٹھ چکے ہیں۔
ویمن پروٹیکشن سیل آنے والی یہ لڑکی انٹر کی طالبہ ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ریپ کی فلم بنائی گئی اور بعد میں اسے بلیک میل کیا گیا کہ اگر 7 لاکھ روپے نہ دیے تو اس کی یہ وڈیو وائرل کر دی جائے گی۔ لڑکی نے لاچار اپنے گھر سے پیسے چرا کر انہیں ادائیگی کی لیکن ان کی دھمکیوں کے سلسلے اور مزید رقم کے مطالبات تھمنے میں نہیں آ رہے تھے۔ جس پر لڑکی نے ویمن پروٹیکشن سیل سے رابطہ کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اسے تحفظ عطا کیا جائے۔
پولیس اب تک ایک ملزم کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ باقی دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ ضلع خیر پور میں کئی ایسے روح فرسا واقعات پیش آئے ہیں جیسا کہ ایک نامعلوم شخص نے ایک آٹھ سالہ بچی کا ریپ کیا جسے انتہائی نازک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا، جہاں اس کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ ایک لڑکی کا اغوا بھی ہوا جسے پولیس نے بعد ازاں ایک چھاپے میں بازیاب کروایا اور گھر والوں کے حوالے کیا۔ لیکن لڑکی کے والد کو اس قدر صدمہ پہنچا کہ انہوں نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔
جواب دیں